صوبائی وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان ایک روز دورہ پر ہنزہ پہنچ گئے
گلگت بلتستان . صوبائی وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان ایک روز دورہ پر ہنزہ پہنچ گئے
Urdu news, education system in Gilgit Baltistan
گلگت . 5 سی این نیوز ویب
وزیر تعلیم کو ہنزہ شیناکی آمد پر علاقہ ناصر آباد خانہ آباد اور میوں میں پارلیمانی سیکرٹرز ثریا زمان ، دلشاد بانو ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ریجن فیض اللہ خان ، ڈپٹی ڈائرکٹر ایجوکیشن اور علاقہ عمائدین نے پرتپاک استقبال کیا ۔ وزیر تعلیم نے اس موقع پر ہنزہ حلقہ میں جاری مختلف سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور علاقہ عمائدین نے وزیر تعلیم کو اپنے اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا . اس موقع پر پارلیمانی سیکیٹرز ثریا زمان ، دلشاد بانو ،ڈائرکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن فیض اللہ لون، ڈپٹی ڈائرکٹر ایجوکیشن ہنزہ سمیت حکام بھی بھی وزیر تعلیم کے ہمراہ تھے۔ وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان نے عوامی وفود اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے وژن کے مطابق معیار تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے فوری اصلاحات پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اہم اصلاحات میں تمام ہائی سکولوں اور کالجوں کو ای لرننگ سے منسلک کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کئے جارہے ہیں اور اب تک سینکڑوں سکولوں اور کالجوں میں کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کردئے گئے تاکہ ہمارے طلبا دور جدید کے علمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات اور خصوصی اقدامات کر رہے ہیں گلگت بلتستان کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سپیشل پے سکیل کے تحت 4 ہزار نئی اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر عمل میں لائی جائیں گی گلگت بلتستان کے تمام بچوں و بچیوں کو مساوی اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کا اہم ویژن ہے تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیلئے 30 سے زائد اصلاحاتی پروگرام متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ ہمارے قوم کے معمار جدید علوم سے مستفید ہوں اور ہمارے بچے مستقبل کے تعلیمی چیلنجوں سے مقابلہ کرسکیں ۔ وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان نے اکثر مقامات پر علاقہ عمائدین اور طلبا کے مطالبات پر عملدر آمد کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے اور بعض تعمیراتی منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے زریعے مکمل کرانے کا اعلان کیا عوام نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا