اسکردو وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ،

اسکردو وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ،
سکردو (5 سی این ) وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ، سکردو گرلز ڈگری کالج میں طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کے پیش نظر سکردو کے چار مختلف ہائی سکولز کو ہائیر سکینڈری سکولوں میں تبدیل کردیاہے اور کالج اف ایجوکیشن میں ایوننگ ٹائم پر کلاسز چلانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم کے ہمراہ سیکرٹری ایجوکیشن ضمیر عباس اور ڈائریکٹر سکولز سمیت ضلع سکردو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بھی ہمراہ تھے ، وزیر تعلیم نے نئے بنایا جانے والے ہائیر سکینڈری سکولز جن میں گرلز ہائی سکول کھرگرونگ ،ہائی سکول سکمیدان ،ہائی سکول نمبر1 اور گرلز ہائی سکول گمبہ سکردو شامل ہے،اس موقع پر وزیر تعلیم نے بتایا کہ ضلع سکردو میں آبادی کے لحاظ سے بڑا ضلع ہے یہاں پر بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع سے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد حصول علم کیلئے سکردو کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث سکولوں میں طالبعلوں کی تعدا د میں ہر نئے سیشن میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث معیاری تعلیم کی فراہمیکمی بیشی رہ جاتی ہیں جس کے پیش نظر طلبا و طالبات کو معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت تعلیمی میدان میں طلباوطالبات کو درپیش مسائل دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی تاکہ گلگت بلتستان کا ہر بچہ علم شناس ہو ، انہوں نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سکولوں اور کالجوں میں معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی موثر حکمت عملی مرتب کرنے جاری ہے جس سے صوبے میں تعلیم انقلاب کامترادف ہوگا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن ضمیر عباس نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہنگامی اقدامات جو ایمرجنسی کی صورت میں کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ طلباء کی کردار سازی اور ان میں مثبت سوچ کے فروغ کیلئے والدین، اساتذہ سمیت کمیونٹی کو بھی اپنا رہنما کردار ادا کرنا ہوگا۔
urdu news, Education Minister has crossed an important milestone in the field of education.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں