ضلع شگر بچوں اور پیدائش سے قبل ماں میں ویکسینیشن میں محکمہ صحت ضلع شگر بازی لےگیا

ضلع شگر بچوں اور پیدائش سے قبل ماں میں ویکسینیشن میں محکمہ صحت ضلع شگر بازی لےگیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر بچوں اور پیدائش سے قبل ماں میں ویکسینیشن میں محکمہ صحت ضلع شگر بازی لےگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرامت رضا نے اموی نائزیشن چیمپیئن ایوارڈ 2023جیت لیا ۔ نگر میں تین روزہ سالانہ EPI ریویو میٹنگ منعقد ہوئی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے DHO نے2023 کی اپنی اپنی EPI کارکردگی پیش کی جس میں ضلع شگر کی کارکردگی تمام اضلاع سے بہتر قرار دی گئ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جناب کرامت رضا کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر محکمہ صحت کی جانب سے امیونائزیشن چیمپین 2023 دیاگیا ۔میٹنگ میں سکریٹری ہیلتھ ۔ڈی جی ہیلتھ اور EPI ڈائریکٹر سید صادق شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر کرامت رضا نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا محکمہ صحت کے تمام فرنٹ لائن ورکرز ہیں جو شگر کے تمام دور دراز ایریاز میں میں بے لوث خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ تمام ڈاکٹرز صاحبان٫ امیونائزیش ٹیکنیشن ٫لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پوری EPI ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
Urdu news, District Shigar becom initiative in vaccination of children and mothers e first distrct

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں