ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فٹ بال کی فروغ کیلئے کسی قسم کی معاونت نہ ہونے فٹ بال کا کھیل زبوں حالی کا شکار ہے. فٹ بال ایسوسی ایشن شگر کے صدر و چیئرمین سپورٹس بورڈ شگر زاکر حسین
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فٹ بال کی فروغ کیلئے کسی قسم کی معاونت نہ ہونے فٹ بال کا کھیل زبوں حالی کا شکار ہے. فٹ بال ایسوسی ایشن شگر کے صدر و چیئرمین سپورٹس بورڈ شگر زاکر حسین
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ضلعی انتظامیہ شگر فٹ بال کی فروغ میں کردار ادا کرے۔ گذشتہ کئی سالوں سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فٹ بال کی فروغ کیلئے کسی قسم کی معاونت نہ ہونے فٹ بال کا کھیل زبوں حالی کا شکار ہے. فٹ بال ایسوسی ایشن شگر کے صدر و چیئرمین سپورٹس بورڈ شگر زاکر حسین
شگر(نامہ نگار ) فٹ بال ایسوسی ایشن شگر کے صدر و چیئرمین سپورٹس بورڈ شگر زاکر حسین نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شگر فٹ بال کی فروغ میں کردار ادا کرے۔ گذشتہ کئی سالوں سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فٹ بال کی فروغ کیلئے کسی قسم کی معاونت نہ ہونے فٹ بال کا کھیل زبوں حالی کا شکار ہے اور فٹ بال ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت فٹبال کے ٹورنامنٹ منعقد کرا رہے ہیں۔ سال 2022 کے بعد سے اب تک کسی میگا ایونٹ کی انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کسی قسم کی تعاون نہیں کیا یے۔ جس کی وجہ سے فٹ بال کے شائقین بڑے ایونٹ کے منتظر ہیں۔ جبکہ عدم تعاون کی وجہ سے فٹ بال کے مختلف کلب ضلعی انتظامیہ سے مایوسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں میں منعقد ہونے والے فٹ بال کے ٹورنامنٹ کا فٹبال ایسوسی ایشن شگر سے کوئی تعلق نہیں۔ ضلعی انتظامیہ اگر تعاون کرے تو مارچ میں جشن نوروز کے موقع پر شگر میں ایک۔میگا فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں پورے ضلع کے فٹبال کلب حصہ لینگے
urdu news, district administration should play a role in the promotion of shigar football