اسکردو ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سدپارہ ڈیم کا دورہ کیا ، شتونگ نالہ اور پھیالونگ نالہ ڈائیورجن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

اسکردو ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سدپارہ ڈیم کا دورہ کیا ، شتونگ نالہ اور پھیالونگ نالہ ڈائیورجن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سدپارہ ڈیم کا دورہ کیا۔ جہاں پروجیکٹ ڈائریکٹر واپڈا نے پانی و بجلی، ڈیم میں پانی کی سطح اور ڈیم سے پانی کا اخراج، شتونگ نالہ اور پھیالونگ نالہ ڈائیورجن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پھیالونگ نالہ ڈائیورجن کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کنسیپٹ پیپر (concept paper) اور PC-I فوراً جمع کریں تاکہ اس دفعہ کے پی ایس ڈی پی میں بھیج کر اسی سیزن کے اوپن ہونے تک منظوری لے لیا جائے اور پھیالونگ نالے کو دو یا تین سیزن سے پہلے جلدی مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانی بحران کو کم کرنے کے لئے 12 کروڑ کی ایک اور بورینگ سکیم کی منظوری دی گئی جو ضرورت کے تحت مختلف مقامات انسٹال کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ سے پانی کو اپ لیفٹ کرنے کے لئے سندوس اور چھومک میں تین سائیڈز مختص کی گئی ہے ان کی فزیبلٹی کو جلد از جلد مکمل کر کے فورم سے منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا پاور ہاؤس فیز I, فیز II، فیز III اور فیز IV کو محکمہ برقیات کو دینے کے لئے جو جو کوڈل فارمیلیٹز ہے ان کو پورا کرنے کے لئے چیف انجینئر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو اور واپڈا حکام کو ہدایات دی کہ وہ مکمل ورکنگ کر کے رپورٹ ارسال کریں تاکہ بجلی کی ترسیل مؤثر طریقے اور نظام کے تحت عوام الناس تک پہنچایا جا سکے۔
urdu news, detailed briefing was given regarding the diversion of Khattab Nala and Phyalong Nala

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں