ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول شگر کا دورہ
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول شگر کا دورہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول شگر کا دورہ کیا اورکلاس آٹھویں کے طلباء کے والدین کی ایک میٹنگ میں شرکت کی میٹنگ کے دوران ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی نے اپنے گفتگو میں کہا کہ بوائز ماڈل ہائی سکول شگر ضلع کے بہترین درسگاہوں میں شمار ہوتا ہے کئی سالوں سے بہترین رزلٹ دے رہا ہے والدین سے گفتگو میں انہوں نے اپنے بچوں کے سیکھنے کے عمل میں شامل ہونے اور اسکول کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ دیا۔
اسکول کے پرنسپل نے آنے والے SLO کےتحت سالانہ امتحان کے پرچوں کے لیے کلاس آٹھویں اور پانچویں کے طلباء کے لیے دیر تک بیٹھنے کا انتظام کے حوالے سے ڈی سی شگر کو آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں سکول کے پرنسپل نے تمام والدین کو اپنے بچوں کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام کرنے اور اسکول کی سرگرمیوں کے لئے مالی معاونت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔
آخر میں سکول کے پرنسپل نے تمام والدین اور ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی کا سکول میں موجود پبلک لائبریری میں سردی کے موسم میں ہیٹنگ کے انتظامات پرشکریہ ادا کیا ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی نے پبلک لائبریری میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
Urdu news, DC Shigar visited Government Boys Model High School Shigar today