شگر . ڈی سی شگر تمام مسالک اسلامی کے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ، امن و امان کے لیے مشترکہ کوشش تیز کرنے کی یقین دہانی
شگر . ڈی سی شگر تمام مسالک اسلامی کے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ، امن و امان کے لیے مشترکہ کوشش تیز کرنے کی یقین دہانی
urdu news, DC shigar chaired meeting with Ullama e shigar
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
آج ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں شگر کے تمام مسالک اسلامی کے علماء کرام کی میٹنگ منعقد ہوا جس میں شگر سینٹر سے لے کر الچوڑی اور تسر تک کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی اس موقع پر ایس ایس پی شگر عبدالرؤف بھی موجود تھے اجلاس میں علاقے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کیا گیا ساتھ ہی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا گیا علماء نے امن و امان کے قیام کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی شرکاء نے اپنے اپنے گفتگو میں کہا کہ اللہ تعالی نے فرقہ بازی سے سخت منع کیا ہے ہمیں چاہئے کہ کسی بھی مذہب یا مسلک کی مقدسات کی توہین نہ کرے اور نہ ہی شرپسندوں کو ایسا کرنے کا موقع دے۔ اسلام امن کا دین ہے اور امن و سلامتی کا درس دیتا ہے بحیثیت مسلمان ہماری زبان اور ہاتھوں سے کسی کو ضرر نہ پہنچنا چاہئے ملک دشمن عناصر کو اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے نہ دینا ہی ہماری کامیابی ہے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ علاقے میں امن برقرار رکھنے اور حکومتی رٹ کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ علماء اور معاشرے کے سنجیدہ افراد کا کردار نہایت ہی اہم ہوتا ہے علماء شگر نے ہمیشہ امن کے لئے کردار ادا کیا ہے آئندہ بھی ایسی توقع کرتے ہیں آخر میں سب نے مل کر علاقے کی ترقی اور امن وامان کے لئے اللہ تعالی سے ہاتھوں کو بلند کرکے دعا کی۔
urdu news, DC shigar chaired meeting with Ullama e shigar
پی آر او برائے ڈی سی شگر