شگر دانش اسکول وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب کی جانب سے یہاں کے عوام کے لئے نہایت عظیم تخفہ ہے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی

شگر دانش اسکول وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب کی جانب سے یہاں کے عوام کے لئے نہایت عظیم تخفہ ہے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی شگر شیر احمد سمیت یونین کونسل مرہ پی کے عمائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بلتستان ڈویژن میں تعمیر کیے جانے والے دانش سکول کی سائیڈ سلیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ڈی سی شگر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب کی جانب سے یہاں کے عوام کے لئے نہایت عظیم تخفہ ہے یہ سکول پاکستان کے دیگر حصوں میں اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے لہذا اس کی تعمیر کے لئے کڑوس تھنگ میں سائیٹ نہایت موزوں ہے لہذٰا آپ عوام اورعمائدین کو اعتماد میں رکھنا چاہتے ہیں عمائدین نے سکول کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیا اور وزیراعظم پاکستان اور ڈی سی شگر کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی اپنی تحفظات کا بھی اظہار کیا کہ اس سے پہلے بلتستان یونیورسٹی سمیت حکومت کی ضرورت کے لئے کئی ہزار کنال الاٹمنٹ کر چکے ہیں اور مزید الاٹمنٹ کرتے جا رہے ہیں لیکن یہاں کے عوام کے لئے اس کے بدلے کوئی خصوصی مراعات نہیں دی جا رہی ہے۔ جس سے یہاں کے عوام کی حق تلفی ہو رہی ہے جس کے ازالے کے لئے ڈی سی شگر کردار ادا کریں ڈی سی شگر نے عمائدین کو یقین دلایا کہ اب کی بار آپ کے ساتھ انصاف ہوگا آپ کے مطالبات اور تحفظات سے حکام بالا کو آگاہ کیا جائے گا اور دوبارہ آپ عمائدین سے میٹنگ کریں گے.

کھرمنگ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن خصوصی ہدایات پر ، گرلز ہائیر سکینڈری اسکول کزبورتھنگ مہدی آباد میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کردیا

شگر محکمہ جنگلات شگر کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجر کاری مہم ک آغاز ہوگیا

urdu news, Danish School is a great gift from the Prime Minister of Pakistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں