میاں شہباز شریف کی دوسری بار بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے اور وزیر اعظم پاکستان کا حلف لینے پر ایم ایس ایف ضلع شگر کی جانب سے کیک کاٹا گیا
میاں شہباز شریف کی دوسری بار بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے اور وزیر اعظم پاکستان کا حلف لینے پر ایم ایس ایف ضلع شگر کی جانب سے کیک کاٹا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی دوسری بار بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے اور وزیر اعظم پاکستان کا حلف لینے پر ایم ایس ایف ضلع شگر کی جانب سے کیک کاٹا گیا. تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ن بلتستان ریجن حاجی غلام مہدی سمیت دیگر عہدیداروں , رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی. معروف سوشل ایکٹوسٹ سید کاظم نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کیا. سید کاظم کے ہاتھوں کیک کاٹا گیا. آخر میں وطن کی سلامتی کے دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی حکومت ہے۔ شہباز شریف پاکستان کا ترقی کی اعلی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ اور وطن عزیز کو دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرینگے۔ پاکستان کے دشمن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہا اور دھاندلی کے نام پر پاکستان کو توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ اور ان کی قائد کرپشن کی جرم میں جیل کاٹ رہا ہے۔ ان کو پاکستان میں اقتدار سے غرض ہے چاہے وہ کسی طرح ملے ۔ لیکن پاکستان کے غیور عوام نے ان کو مسترد کرکے پاکستان کا ایک بار پھر ترقی کی راہ پر لایا ہے۔ اور عوامی حکومت عوام کی فلاحی کیلئے کام کرینگے
urdu news cut the cake