ملکی اور عالمی حالات حاضرہ خصوصاً دنیا کے گوش و کنار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تشویش کا باعث ہے. معروف عالم دین و امام جمعہ چھوترون شگر سید عباس موسوی
ملکی اور عالمی حالات حاضرہ خصوصاً دنیا کے گوش و کنار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تشویش کا باعث ہے. معروف عالم دین و امام جمعہ چھوترون شگر سید عباس موسوی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر معروف عالم دین و امام جمعہ چھوترون شگر سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ملکی اور عالمی حالات حاضرہ خصوصاً دنیا کے گوش و کنار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تشویش کا باعث ہے۔ پارا چنار کے حالات ابتر ہورہے ہیں۔ جہاں پر گزشتہ ستر دنوں سے تمام راستے بند ہیں اور پارہ چنار کے باسی مکمل محصور ہونے کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ادویات کی قلت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ تقریباً بیس شیر خوار بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ مگر افسوس حکومت ٹس سے مس نہیں۔ یہ سب حکومت کے ناک کے نیچے ہوریے ہیں۔خصوصاً صوبائی حکومت مکمل طور پر خوارج کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ایک طرف ملک میں سیاسی احتجاج کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو جن کے بارے میں ابھی کنفرم نہیں کہ کوئی مارے بھی ہے کہ نہیں ان کے لیے کڑوڑوں روپے دینے کا اعلان دوسری طرف اپنے ہی صوبے کے اندر قتل عام اور راستے کی مسلسل بندش پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ہم اس دوہرے رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی حکومت فوراً اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر ہم اپنے مرکزی قائدین کے ساتھ ملک گیر احتجاج کا حصہ بنیں گے اور انجمن امامیہ بلتستان اور مرکزی قائدین جو بھی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ہم مکمل ساتھ دیں گے۔
urdu news, current domestic and global situation
آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025, چیمپئن ٹرافی کی تایخ اور فاتحین کا جائزہ