اسکردو بوائز ڈگری کالج سکردو میں بلتستان کے ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی .

اسکردو بوائز ڈگری کالج سکردو میں بلتستان کے ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی .
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
سکردو: بلتستان انتظامیہ، بی سی ڈی ایف اور اے کے آر ایس پی کے باہمی تعاون سے بوائز ڈگری کالج سکردو میں بلتستان کے ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گٸی۔

تقریب میں کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم، ڈی آئی جی بلتستان رینج فرمان علی، ڈی سی سکردو کیپٹین (ر) شہریار شیرازی، ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین, سابق سپیکر جی بی اسمبلی فدا محمد، ناشاد، سابق رکن اسمبلی آمنہ انصاری ، سرکاری عہدیدارن ، سول سوساٸٹی کے نمائندوں سمیت میڈیاکے نماٸندوں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم نے کہا کہ ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ یوم ثقافت لوگوں کو ثقافت سے جڑے رکھنے اور اس کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔ بلتستان کی ثقافت بہت وسیع ہے۔ آج 20 نومبر کو بلتستان کے تمام اضلاع میں بلتی کلچر ڈے منایا جارہا ہے. اور آئندہ سال اس کو کلینڈرایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال بلتی پراڈکٹس اور ثقافتی کھانوں کے سٹالز کے ساتھ ساتھ بلتی موسیقی کو بھی شامل کیا جاٸیگا۔ انہوں نے مذید کہا کہ بلتی موسیقی کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کمشنر بلتستان نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی ثقافت پر فخر کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں میں ثقافت اور تہذیب منتقل کرسکیں۔ اس موقع پر انہوں نے بلتستان کلچرل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سابق سپیکر جی بی اسمبلی فدا محمد ناشاد نے کمشنر بلتستان نجیب عالم کی کاوشوں کو سہراہا اور کہا کہ بلتی تہذیب و ثقافت کی پرچار اور نئی نسل کو ثقافت سے ہم آہنگ کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کی حفاظت کرنا عبادت ہے اور یہ عبادت ہم پر فرض ہے۔

تقریب میں مشہور بلتی شاعر محمد یوسف کھسمنگ نے بلتی شاعری کا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر بلتی ثقافت کی آگاہی کے لٸے بلتی ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جیسے شرکا نے خوب سراہا اور ڈرامے کے کرداروں کوخوب داد دی۔
اس موقع پر مہمانوں کو لوکل بلتی ازوق بھی پیش کیا گیا تقریب کے اختتام پر بلتی ثقافت کے فروغ کے لیے کالج سے یادگارشہداء تک ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر تمام شرکا اور مہمانوں نے علاقائی لباس اور ٹوپی پہن کر ثقافت سے وابستگی کا اظہار کیا۔
urdu news Cultural Day of Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں