گلگت بلتستان میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز، ہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے،صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون
گلگت بلتستان میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز، ہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے،صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے گلگت بلتستان میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز اور بجلی بلوں کے عدم ادائیگی کے حوالے سے عوام الناس کے نام اپنے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے،اب بجلی چور قانون کے گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔گلگت بلتستان میں جو بھی صارف بجلی کا بل نہیں دے گا،ان سب کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں گے۔40 کے قریب بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں دی جاچکی ہیں،پولیس کو میں ہدایت دیتا ہوں کہ وہ فووری طور پر بغیر کسی لیل و لعت کے ان عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کےگرفتاریاں عمل میں لائی جائیں اور ان عناصر کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیں۔اس حوالے سے قسم کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے خطے میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنا ایک قومی فریضہ ہے،اس میں کوئی کوتاہی نہ برتیں،اور اگر آس پاس کہیں پر بھی بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کا علم ہو وہ فوری طور پر متعلقہ اسٹیشن کو مطلع کریں،بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان۔کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کرنے جارہی ہے۔اب مافیا قانون کے شکنجے میں ہوں گے، کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔
صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ سردیوں میں دریاوں اور نالوں میں پانی کی کمی کا باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور بھاری برقی آلات کے استعمال کے سبب بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ حکومت مستقبل میں دریاوں کے بہاو پر پن بجلی کے منصوبے بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کر رہی ہے، ہینزل پاور پراجیکٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
وزیر داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سردیوں میں بجلی کی بچت کیلئے بھاری برقی آلات کے استعمال سے گریز کیا جائے، عوام محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوئے بجلی کے بل بر وقت ادا کریں، بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز لگانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی
Urdu news, Crackdown on Illegal Electricity Connections, Electricity Thieves in Gilgit-Baltistan