urdu news, Court Orders Reopening of 18 Rooms at Himal Lexus Shigar 0

شگر سیشن کورٹ شگر کے حکم پر سول جج ریحانہ نسرین کی موجودگی میں ہیمل لکسس کے 18 کمروں کے سیل کھول دیے گئے۔ ہیمل لکسس بندش کیس میں عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد
شگر سیشن کورٹ شگر کے حکم پر سول جج ریحانہ نسرین کی موجودگی میں ہیمل لکسس کے 18 کمروں کے سیل کھول دیے گئے۔ ہیمل لکسس بندش کیس میں عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شگر سید فیصل طاہر نے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔ 20 اکتوبر کو ہیمل لکسس کی جانب سے کمروں کی غیر قانونی بندش کے خلاف دائر مقدمے میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کمروں کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر ہوٹل انتظامیہ نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے توہینِ عدالت کے جرم میں ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ جس پر عدالت نے ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے مزید کارروائی کے طور پر ڈپٹی کمشنر شگر کی تنخواہ روکنے کے لیے اے جی پی آر کو بھی خط جاری کر دیا ہے۔ ہیمل لکسس کی جانب سے کیس کی پیروی منظور حسین ایڈوکیٹ نے کی، جنہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عدالت کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیمل لکسس کے لیگل ایڈوائزر منظور حسین ایڈوکیٹ نے عدالتی فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا اور کہا کہ عدالتِ عالیہ نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ایک غیر منصفانہ اقدام کو کالعدم قرار دیا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, Court Orders Reopening of 18 Rooms at Himal Lexus Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر سیشن کورٹ شگر کے حکم پر سول جج ریحانہ نسرین کی موجودگی میں ہیمل لکسس کے 18 کمروں کے سیل کھول دیے گئے۔ ہیمل لکسس بندش کیس میں عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں