عوام الناس سے استداء کی ہے کہ وہ اس سروے مہم کی جلد تکمیل کے لئے سرکاری عملے کے ساتھ تعاون کریں، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت
عوام الناس سے استداء کی ہے کہ وہ اس سروے مہم کی جلد تکمیل کے لئے سرکاری عملے کے ساتھ تعاون کریں، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم کی آٹا سروے کے حوالے سے تنظیم اہل سنت والجماعت کے وفد سے ایک نثست ہوئی۔ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ سروے کا ٹارگٹڈ سبسڈی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ آٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں موجودہ آٹا 1998 کی مردم شمالی کے تحت مل رہا ہے گلگت بلتستان کی آبادی بڑھ گئی ہے آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے سروے کرانے لازمی ہے اس لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون لازمی ہے دیگر اضلاع سے لوگ ضلع گلگت میں منتقل ہوئے ہیں جسکی وجہ سے گلگت کی آبادی میں تقریبا 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اس لیے سروے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ گلگت میں دوسرے علاقوں سے رہنے والے لوگ دو جگہوں سے آٹا لے رہے ہیں جسکا سلسلہ رکنا چاہئے۔ تنظیم اہل سنت والجماعت کے وفد نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں اٹھائے گئےہر اقدام کی حمایت اور غلط اقدم جو عوامی مفاد کے خلاف ہو اختلاف کیا جاۓ گا۔تنظیم اہل سنت والجماعت نے عوام الناس سے استداء کی ہے کہ وہ اس سروے مہم کی جلد تکمیل کے لئے سرکاری عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ساتھ دیں
Urdu news, Cooperate with the government staff for the early completion of this survey campaign