IMG 20231203 204629 181

چلاس کے علاقے میں مسافر بس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں
شگر علمائے امامیہ شگر نے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ اور شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا ہے۔ ترجمان علمائے امامیہ شگر شیخ مبارک عارفی نے صدر علمائے امامیہ شگر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ چلاس کے علاقے میں مسافر بس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شھداء کے بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ گللت بلتستان میں عوامی یکجہتی و اتفاق کو پارہ کرنے کی سازش ہے اس علاقے کے اصل دشمن یہاں کے عوام کو لسانی و مذہبی وعلاقائی تقسیمات کے ذریعے سے ترقی سے محروم رکھنے کی کئی بار کوششیں کرچکے ہیں یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے حکومت و ریاست یہاں کے عوام کو حقوق اورتحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ایک طرف کانواے کے نام پر جی بی کے مسا فروں کو سفری مشکلات سے دوچار کیا جارھا ہے اور دوسری طرف امن وامان کی نام پر ایف سی کو علاقے پر مسلط کر کے یہاں کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے جبکہ حکومتی دونوں پالسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومتی ادارے جی بی کو دوسرا پاراچنار بنانے پر تلے ہوۓ ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

چلاس کے علاقے میں مسافر بس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں علمائے امامیہ شگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں