مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے زیر اہتمام صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اوردیگر عظیم شخصیات کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

urdu news, condolence reference in memory of the martyrdom of the President of the Islamic Republic of Iran

مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے زیر اہتمام صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اوردیگر عظیم شخصیات کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے زیر اہتمام صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اوردیگر عظیم شخصیات کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس مسجد زینبیہ حسن شہید چوک میں منعقدہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے ناٸب صدر شیخ اشرف شگری ۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات و ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری ، آغا سید محمد علی الحسینی ضلعی صدر ایم ڈبلیو شگر شیخ کاظم ذاکری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ابراھیم رئیسی انقلاب اسلامی کا ماخذ تھے، وہ حقیقی معنیٰ میں رہبر انقلاب کے مطیع و فرمنبردار اور نا تھکنے والہ عادل سیاست دان جو عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتےتھے ، ۔حکومت اسلامی کے قیام کے بعد سے لیکر تا دم شہادت شہید ابراھیم رئیسی نے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دیں۔ مقررین نے کہا کہ شہید ڈاکٹر ابراھیم رئیسی نوجوانی میں ایران عراق جنگ میں محاذ کے فرنٹ لائن پر نظر آئے، چیف جسٹس آف ایران مقرر ہوئے تو انصاف کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، حرم مطہر امام رضاؑ کے متولیٰ بننے تو زائرین کے لیئے جدید سہولیات کا انتظام کیا۔ انہوں نے مختصر سیاسی زندگی میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوالیا تھا۔ مقررین نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر ابراھیم رئیسی کی سیاسی جدوجہد میں جو دو کام ہمیشہ سنہری حروف سے لکھے جائیں گے وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے مقابل حماس کی اخلاقی ، سیاسی وعسکری مدداور اسرائیلی پر براہ راست فضائی حملہ ۔ اقوام متحدہ میں قرآن کی تقدس کوعالمی طاقتوں پر واضح کرنا تھے.مقررین نے مزید کہا اگر دنیا میں کوٸ طاقت صدر انقلاب اسلامی کی شہادت سے انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کمزور ہوگی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں۔اواٸل انقلاب میں وزیر اعظم سمیت پارلیمنٹ کے 72 ممبران کو شہید کرکے انقلاب کا کچھ نہیں بگاڑ سکا بلکہ ان کی شہادت سے انقلاب اسلامی پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوکر سامراجی طاقتوں کی تمام پالیسیاں ملیا میٹ کرکے آفتاب کے مانند پوری دنیا کو فیضیاب کر نے میں کامیاب ہوۓ ۔آج دنیا بھر کے مستضعفین انقلاب اسلامی کو اپنے لیے جاۓ پناہ سمجھتی ہیں۔ انشاءاللہ وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے جب یہ نظام ولایت و رہبریت پوری دنیا کو سامراجی طاقتوں سے نجات دلانے کا وسیلہ بنتے ہوۓ امام عصر علیہ السلا کی عالمی حکومت کا زمینہ ساز قرار پائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے زیر اہتمام صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اوردیگر عظیم شخصیات کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

آئی ایم ایف سے پاکستان کا مذاکرات شروع، بجٹ میں ملکی قرضوں‌میں‌بے تحاشا اضافہ کا امکان

وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات، صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

شگر میں‌البیان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ بیسک ٹیچنگ میتھڑڈ کے حوالے سے جاری ورکشاپ کے اختتامی روز تقریب کا انعقاد۔کیا گیا، تعلیمی شعبے کےلیے خدمات قابل تعریف ہے ڈی سی شگر

urdu news, condolence reference in memory of the martyrdom of the President of the Islamic Republic of Iran

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں