وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا گندم کی غیر قانونی نقل حمل اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا گندم کی غیر قانونی نقل حمل اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری خوراک عثمان احمد نےصوبے بھر میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزوی کے ذریعے ناجائز منافع کمانے والے معاشرتی ناسوروں کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں سیکریٹری خوراک نے تمام ڈویژنل کمشنرز ، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور اصل حقداروں تک سبسڈی کے گندم اور آٹے کی ترسیل و تقسیم یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک کو معاونت فراہم کرنے کیلئے خصوصی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
Urdu news, CM instructions against illegal transportation of wheat and hoarders
سیکریٹری خوراک نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ گلگت بلتستان بھر میں عوام کو رعایتی نرخوں پر گندم و آٹا تقسیم کیا جاتا ہے، چونکہ سبسڈی والے آٹے اور بازار کے نرخوں کے درمیان قیمت کا بہت بڑا فرق ہے، جس کی وجہ سے ناجائز منافع خور سبسڈی کے گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ سے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں اور اصل حقداروں کو کوٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکریٹری خوراک نے مزید لکھا ہے کہ حکومت نے سبسڈی والی گندم کی بلیک مارکیٹنگ، اسمگلنگ اور چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تناظر میں تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور ضلعی انتظامیہ محکمہ خوراک کو سبسڈی کے گندم اور آٹا کی شفاف ترسیل اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات بروئے کار لائیں۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع میں ماہانہ اجلاس طلب کرکے گندم اور آٹے کی فراہمی اور اسٹاک کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ خوراک کے اشتراک سے اجلاس منعقد کریں اور خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر مافیا کے گرد دائرہ تنگ کریں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
سیکریٹری خوراک نے مزید لکھا ہے کہ گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنز کے ڈویژنل ڈائریکٹرز فوڈ کو پہلے ہی سخت ہدایات دے دی گئی ہیں اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی منظم کاروائیوں اور محکمہ خوراک کو سبسڈی کے گندم کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو شفاف بنانے معاونت فراہم کرنے سے عوام کو ان کا جائز حصہ ملے گا اور صوبے میں گندم کا مصنوعی بحران درپیش نہیں ہوگا۔ سیکریٹری خوراک نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ اوع قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان اپنے زیر اختیار علاقوں میں سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث مافیا کے خلاف آپریشن منظم اور مربوط انداز میں تیز کرینگے۔
Urdu news, Chief Minister Gilgit-Baltistan took action against illegal transportation of wheat and hoarders.