شگر ، ہیمل لکسس کی بندش عوامی مفاد میں کی گئی، زمین عوامی ملکیت ہے، ضلعی انتظامیہ کا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی یا ذاتی نوعیت کا تنازع نہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین
رپورٹ
شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کہا ہے کہ ہیمل لکسس کی بندش عوامی مفاد میں کی گئی، زمین عوامی ملکیت ہے، ضلعی انتظامیہ کا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی یا ذاتی نوعیت کا تنازع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شگر کے ہوٹل کو سیل کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد اور سیاحوں کی جانوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے کیا گیا تھا۔ ڈی سی شگر کے مطابق ہیمل لکسس ہوٹل کے پاس کسی بھی ادارے کا این او سی موجود نہیں، جن میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آئی پی اے، ڈسٹرکٹ کونسل اور دیگر متعلقہ ادارے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل گزشتہ دو سالوں سے بغیر این او سی کے کام کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر شگر نے بتایا کہ ہوٹل کے 18 کمرے سیلاب کی زد میں ہیں اور علاقے کی ساخت کے مطابق حادثے کا شدید خطرہ موجود تھا، اسی لیے ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیمل لکسس کی زمین دراصل عوامی ملکیت ہے، جس کے غیر قانونی انتقالات کیے گئے، جبکہ 18 کمرے دریا پر تجاوزات کرکے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ڈی سی شگر عارف حسین نے واضح کیا کہ انتظامیہ کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
urdu news, Closure of Himal Lexus in Shigar Made in Public Interest: