شگر ڈپٹی کمشنر شگر کی جانب سے یونین کونسل الچوڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد ، شہریوں نے کھل کر اداروں کے خلاف شکایات کی انبار لگادی
شگر ڈپٹی کمشنر شگر کی جانب سے یونین کونسل الچوڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد ، شہریوں نے کھل کر اداروں کے خلاف شکایات کی انبار لگادی
شگر ڈپٹی کمشنر شگر کی جانب سے یونین کونسل الچوڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد ، شہریوں نے کھل کر اداروں کے خلاف شکایات کی انبار لگادی ۔ ڈپٹی کمشنر کا شکایات کی فوری ازالہ کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری ۔ضلعی انتظامیہ شگر کی جانب سے فروٹ نرسری حشوپی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کی جاننے اور اس کی حل کیلئے تمام دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کی مسائل کو سننا اور اس کو حل کرنا ہے۔ یہ کھلی کچہری روایتی نہیں ہونگے بلکہ لوگوں کی شکایات کا متعلقہ حکام اور اداروں کو حل کرنے کا پابند بنائیں اور حل نہ کرنے والے اداروں اور حکام کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف سرکاری اداروں کیخلاف شکایات کی انبار لگادئے۔ جس میں زیادہ تر واٹر سپلائی ،محکمہ جنگلات ، واٹر اینڈ پاور، تعمیرات ، ہیلتھ اور دیگر ادارے کے متعلق تھا۔ جس میں سہولیات کی فقدان پر عوامی نے نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا۔ اور فوری طور ان مسائل کو حل کرنے پر زوردیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ شگر کے بالائی علاقوں پر ضلعی انتظامیہ سمیت کسی بھی ادارے کی توجہ نہیں اور علاقہ مسائلستان بنا ہوا ہے۔ شکایات کا شنوائی نہیں ہوتا۔ اداروں کی دفاتر کے شکر لگا لگا کر لوگ تھک جاتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہوتا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر شگر نے متعلق حکام کو 15 دنوں کے اندر لوگوں کی شکایات کا ازالہ اور مسائل کو حل کرنے کی ہدایات جاری کی۔
Urdu news, citizens openly piled complaints against the institutions