چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا دورِ دیامیر، صوبائی سیکریٹریز کے ہمراہ دور افتادہ علاقہ تانگیر پہنچ گئے ۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا دورِ دیامیر، صوبائی سیکریٹریز کے ہمراہ دور افتادہ علاقہ تانگیر پہنچ گئے ۔
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا صوبائی سیکریٹریز کے ہمراہ دور افتادہ علاقہ تانگیر پہنچ گئے ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے آبائی گاؤں جگلوٹ تانگیر میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔
عوام سے جا ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے صوبائی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی تانگیر آمد کے موقع پر ہزاروں عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا تانگیر میں مختلف قبائلی عمائدین نے روائتی چوغہ پہنایا ۔
اس موقع پر انہوں کہا کہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں لوگوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کریں گے –
صحت، ترقیاتی منصوبوں اور تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
بعد ازاں چیف سیکریٹری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا فیزیکل تفصیلی جائزہ لیا متعلقہ افسران کو سختی کے ساتھ ہدایات کرتے ہوئے منصوبوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے کام کی معیار اور رفتار یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو امدورفت کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے
Urdu news, Chief Secretary Gilgit-Baltistan Dur-e Diamir along with provincial secretaries of Gilgit-Baltistan reached the remote area of Tanger