وزیر اعلی گلگت بلتستان کی زیر صدارت خطے کی موجودہ مجموعی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ، امن و امان کے لیے فوج طلب
وزیر اعلی گلگت بلتستان کی زیر صدارت خطے کی موجودہ مجموعی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ، امن و امان کے لیے فوج طلب
urdu news, Chief Minister Gilgit-Baltistan chaired an important meeting regarding the current overall situation in the region, calling for the army for peace and order
5 سی این نیوز ویب
وزیر اعلی گلگت بلتستان کی زیر صدارت خطے کی موجودہ مجموعی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں نماز جمعہ کے بعد مولانا قاضی نثار کی جانب سے ایک ریلی میں کی گئی اشتعال انگیز تقریر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء شمس لون، سہیل عباس اور رحمت خالق کے علاوہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان، پولیس حکام اور حساس اداروں کے ذمہ داران شریک تھے-
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت رٹ قائم رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوج طلب کی جائے گی،اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے بڑے شہروں میں رینجرز،جی بی اسکاؤٹس اور ایف سی اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی مسلک کے عقائد اور مقدس شخصیات کی عوامی جلسوں میں توہین پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی-حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے اور کاروباری وسیاحتی سرگرمیوں کو ہر حال میں جاری رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گی،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے غیر قانونی اجتماعات اور سڑکیں بلاک کرنے پر فوری طور پر دفعہ 144 کا اطلاق کر دیا ہے،اور صوبائی حکومت نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو سختی سے نمٹا جائے گا-
urdu news, Chief Minister Gilgit-Baltistan chaired an important meeting regarding the current overall situation in the region, calling for the army for peace and order
خطے کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت گلگت بلتستان اقدامات کررہی ہے۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں۔صوبائی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خطے میں امن و بھائی چارگی کی فضاء کو زک پہنچانے والی کسی بھی طرح کی شر پسندی کو عوام مسترد کرے گی،اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاستی رٹ برقرار رکھنے اور امن کے درپے عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ صوبائی حکومت سوشل میڈیا اور دیگر زرائع سے نفرت انگیزی کا پرچار کرنے والوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے ، امن کے دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے صوبائی حکومت کے تمام ادارے الرٹ ہیں، عوام سے بھی امید کی جاتی ہے کہ نفرت اور شر انگیزی کو مسترد کرتے ہوئے امن عامہ برقرار رکھنے اور خطے کا اجتماعی مفاد مقدم رکھتے ہوئے حکومتی کاوشوں کا ساتھ دیں اور شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں۔
urdu news, Chief Minister Gilgit-Baltistan chaired an important meeting regarding the current overall situation in the region, calling for the army for peace and order