گلگت بلتستان ، محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے ایس ایچ او کو تعریفی اسناد و نقد انعامات
گلگت بلتستان ، محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے ایس ایچ او تعریفی اسناد و نقد انعامات
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ اور سکریٹری خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی طرف سے گزشتہ دنوں سبسڈائزڈ گندم کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کو ناکام بنانے اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ سب انسپکٹر اورنگزیب خان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے محکمہ پولیس کی طرف سے جبکہ سکریٹری خوراک عثمان احمد نے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے تعریفی اسناد و نقد انعامات دیئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے اس موقع پر ایس ایچ او کی کاروائی پر شاباش دی اور سیکرٹری خوراک عثمان احمد کی درخواست پرگلگت بلتستان کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سبسڈائزڈ آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
Urdu news, Certificates of appreciation and cash prizes were given by the Food Department of Gilgit-Baltistan