شگر خانقاہ معلیٰ شگر میں بلتستان کے قدیمی دعائیہ تہوار سون بوری خنمو روایتی انداز میں منایا گیا
شگر خانقاہ معلیٰ شگر میں بلتستان کے قدیمی دعائیہ تہوار سون بوری خنمو روایتی انداز میں منایا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر خانقاہ معلیٰ شگر میں بلتستان کے قدیمی دعائیہ تہوار سون بوری خنمو روایتی انداز میں منایا گیا۔ عوام نے اپنے فصلوں کے بیچ کو خانقاہ میں لے آئے جہاں پر اس سال کی کاشتکاری میں برکت کےلیے فصلوں کے بیچوں پر دم دورود کئے گئے۔ بعد ازاں چھ مرتبہ قرآن پاک خاتم کیا گیا ۔ اس دعائیہ تہوار میں بغیر کسی رنگ و نسل اور مذہب کے شگر کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثر تعداد میں شرکت کی۔ عوام نے بڑی تعداد میں بھیڑ ،بکری ، گائے سمیت دیگر چیزیں نذر و نیاز کے طور پر پیش کیا گیا۔ دعائیہ تقریب کے بعد عوام کےلیے روایتی و ثقافتی کھانے مرزن اور کھوربا کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر زراعت سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ امید اس بھی ان دعاؤں کی بدولت فصلوں میں برکت اور اچھی کاشتکاری ہوگی۔ مزید کہنا تھا کہ آبا و اجداد کے زمانے سے یہ تہوار چلی آ رہی ہے جس کو ہر سال کی طرح اس بھی منایا گیا سال آئیندہ بھی بھر پور انداز میں منائیں گے۔ تہوار کے آخر میں سید خلیل اللہ عرفانی نے ملکی سلامتی اور گلگت بلتستان میں سال نو میں بھی فصلوں میں برکت کےلیے دعا کی گئی
۔urdu news, celebrated in traditional style