شگر، وزیر اعظم پاکستان کا ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ اور خاتمے کی مہم کو شگر سے شروع ہونا اچھا پروگرام ہے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی

33

شگر، وزیر اعظم پاکستان کا ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ اور خاتمے کی مہم کو شگر سے شروع ہونا اچھا پروگرام ہے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان کا ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ اور خاتمے کی مہم کو شگر سے شروع ہونا اچھا پروگرام ہے۔ جس کیلئے یوتھ کو آگے بڑھ کر اس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کا پروگرام برائے ہیپاٹائیٹس سی(کالا یرقان ) کے خاتمے کیلئے مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں مرکنجہ یوتھ ، ڈپٹی کمشنر شگر اور ڈی ایچ او شگر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر نے مہم کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شگر کے یونین کونسل مرکنجہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت میں 14 روزہ مہم 17 فروری سے شروع ہونگے۔ جس میں مختلف ٹیمیں یونین کونسل مرکنجہ کے مختلف جگوں پر جاکر 12 اور اس سے زائد عمر کے بچوں ، عورتوں اور مردوں کا مفت ٹیسٹ لینگے۔ اور مرض کی تشخیص کی صورت میں مفت علاج کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ یونین کونسل مرکنجہ کے عوام اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اگر آپ کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہے تو ہیپاٹائٹس سی کا ٹیسٹ کروائیں ۔علامات کا ہونا یا نہ ہونا ضروری نہیں ۔ کیونکہ شروع میں اس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں اور جلدی تشخیص کا واحد ذریعہ اس کا ٹیسٹ ہے
جلدی تشخیص اور جلدی علاج سے جگر کے سکڑاؤ، جگر کے کینسر اور جگر کی دیگر پچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔دوران تقریب علماء کرام نے بھی عوام سے خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپین میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے اپ کو اور دوسروں کو ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان) جیسے موزی مرض سے بچائیں ۔ کمپین ضلع شگر کے یونین کونسل مرکنجہ کے تمام ایریا میں کیا جائے گا ۔ شگر، وزیر اعظم پاکستان کا ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ اور خاتمے کی مہم کو شگر سے شروع ہونا اچھا پروگرام ہے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
urdu news, campaign eradicate hepatitis C
لاہور یوم آزادی شگر کے حوالے سے لاہور بار ایسوسی ایشن میں تقریب

شیگر، حسن شگری کا بطور پارٹی صدر اور امید وار نامزد ہونا نیک شگون ہے۔ تحریک انصاف شیگر کے کارکنوں کی مطالبے پر عملدرآمد سے شیگر میں پارٹی کی مضبوط سمت کا تعین ہو گیا۔ علی نادم بلتی سابق سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی شگر

ہمارے محلے اور معاشرے کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، کلثوم ایلیاء شگری ۔ بنت حوا فاویڈیشن

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں