قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں صحافیوں کیلئے ذہنی صحت اور خودکشیوں کے حوالے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سیمنار کا انعقاد
قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں صحافیوں کیلئے ذہنی صحت اور خودکشیوں کے حوالے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سیمنار کا انعقاد
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں صحافیوں کیلئے ذہنی صحت اور خودکشیوں کے حوالے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو نے سیمنار میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
سیمنار میں سیکریٹری سماجی بہبود و اطلاعات فدا حسین، کمشنر دیامر استور ڈویژن فیصل احسان پیرزادہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے آفیسران، صحافی، صحافی اور معذور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمنار میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے مقررین نے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں اور خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ‘ سوسائیڈ ہاٹ لائن’ قائم کرنے کے علاوہ نفسیاتی عوارض کی تشخیص کیلئے ٹھوس اقدامات، سیف سینٹرز کا قیام، سماجی سطح پر تربیتی پروگرام ، گھریلو تشدد کے خاتمے اور اس اہم مسلے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیق اور ڈیٹا سنٹر کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو نے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، صحافی مثبت رپورٹنگ کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی اور بہتری کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زہنی صحت کے حوالے سے شعور و آگاہی پر محکمہ سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے اور معذور افراد کی بحالی کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری سوشل ویلفیئر و اطلاعات فداحسین نے کہا کہ سیمنار کے شرکاء کی سفارشات کی روشنی میں صوبائی حکومت انسداد خودکشی اور ذہنی صحت کے حوالے سے مربوط حکمت عملی کو حتمی شکل دیگی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور استعداد کار بڑھانے پر کام کرے گی۔سیمنار سے انجمن معذوران کے صدر نے بھی خطاب کیا۔
Urdu news, Benefit of Seminar on Health and Suicide Response Reporting for Journalists at Karakoram University Diamar Campus