اسکردو بلتستان یونیورسٹی، شعبہ لسانیات کے تحت تعارفی نشست کا اہتمام

اسکردو بلتستان یونیورسٹی، شعبہ لسانیات کے تحت تعارفی نشست کا اہتمام
urdu news, Baltistan University
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
اسکردو بلتستان یونیورسٹی شعبہ لسانیات کے زیر اہتمام ایک تعارفی نشست سندوس کیمپس میں منعقد ہوئی۔ نشست کے انعقاد کا مقصد سمسٹر خزاں 2023ء کے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہنا تھا اور اُنہیں جامعہ ہذا خاص طور پر شعبہ جاتی قواعد و ضوابط سے آگاہ کرنا تھا۔ تعارفی نشست میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ شعبہ لسانیات ڈاکٹر محمد عیسی صدر محفل جبکہ معروف نعت خواں اجمل ذاکرین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عیسی نے کہا کہ نئے سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہیں یونیورسٹی آف بلتستان گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم دینے میں سرگرم عمل ہے جہاں ہر سال ہزاروں طلباوطالبات گریجویشن مکمل کرتے ہیں رواں سمسٹر میں دو سو سے زائد طلباء نے داخلے کیلئے درخواستیں جمع کرائی تاہم جگہ کم ہونے کی وجہ سے محدود نشستوں پر داخلہ دیا گیا۔گلگت بلتستان کے طلباء تعلیمی میدان میں بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جو علاقے کی مستقبل اور ترقی کا ضامن ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمپس ایڈمنسٹریٹر ناصر عباس نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود دور جدید سے ہم آہنگ تعلیم دینے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کوشاں ہیں نئی عمارت بننے تک سہولیات کی کمی ضرور ہے تاہم انتظامیہ ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پوری بھرپور محنت کیا جارہا ہے خزاں سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہیں امید ہے طلباء تعلیم کی حصول کیلئے محنت کریں گے۔ تقریب میں شعبہ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر صابر وزیری، شعبہ ماحولیات کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر سالار شعبہ لسانیات کے لیکچرار محمد کمال، عبد الرحمن میر، نسیم حسرت،اظہر حسین، اسحاق نوری ،ارشاد حسین اور فخر عالم نے شرکت کی، شعبہ لسانیات کے ادبی تنظیم کے سابق ذمہ داران کو مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد میں بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا لیٹریری سوسائٹی کے سابق صدر محمد علی،جنرل سیکرٹری مریم بتول،نائب صدر حسنین رضا اور سیکرٹری اطلاعات عارف حسین کو بہترین خدمات پر تعریفی شیلڈ پیش کیا گیا جبکہ بہترین تقریب کے انعقاد پر شعبہ لسانیات کے درجات حسین مہر، سید جواد، قادر غوری ،مہدی حسین،ثمرہ بتول ،عالیہ بتول کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ خوبصورت تعارفی نشست کے انعقاد پر جونیئر طلباء نے سینئر طلباء کا شکریہ ادا کیا
urdu news, Baltistan University Organized an introductory session under the Department of Linguistics

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں