بلتستان یونیورسٹی شعبہ سیاحت کے تحت سائیکلنگ ریس کا انعقاد، ریس کا آغاز سٹی پارک سے ہوا اور جامعہ ہذا کے سٹی کیمپس میں اختتام پذیر ہوا

urdu news, Baltistan university

بلتستان یونیورسٹی شعبہ سیاحت کے تحت سائیکلنگ ریس کا انعقاد، ریس کا آغاز سٹی پارک سے ہوا اور جامعہ ہذا کے سٹی کیمپس میں اختتام پذیر ہوا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سکردو بلتستان یونیورسٹی شعبہ سیاحت و میزبانی کے تحت ایک سائیکلنگ کا آغاز سٹی پارک سے ہوا اور جامعہ ہذا کے سٹی کیمپس پہ اختتام پذیر ہوا۔ سائیکلنگ ریس میں شعبہ سیاحت کے صدر ڈاکٹر ابراہیم حسین، لیکچرر شمشاد حسین اور مہمان کی حیثیت سے سجاد مسیج موجود تھے۔ ایک مختصر تقریب جو کہ سٹی کیمپس میں منعقد ہوئی، سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ابراہیم ،سجاد مسیح، کاچو جنید ،محترمہ مائرہ اکبر نے کہا کہ صحت کسی بھی انسان کےلئے مقدم ہے اور اس کو برقرار رکھنے کےلئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہنا ضروری ہے۔ آج بلتستان یونیورسٹی شعبہ سیاحت کے تحت منعقدہ سائیکلنگ ریس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم نے اس قسم کی سرگرمیوں کو جدید مصروف زندگی کےلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ تقریب کے اختتام کے بعد شعبہ سیاحت کے طالب علموں اور اساتذہ نے کھرپوچو کی طرف واک کیا اور صحتمندان سرگرمی کے اصول کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹریکنگ کی۔ تقریب کا اہتمام عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے کیا گیا, تقریب کے انعقاد میں شمشاد حسین نے کلیدی کردار ادا کیا ، جبکہ اس تقریب کے انعقاد کے لیے ای وی کے ٹو سی این آر کا خصوصی تعاون حاصل تھا ۔۔ urdu news, Baltistan university

ایم سی بی اسلامک بینک میں‌مرد اور خواتین کے لیے نئی نوکریاں

ملک میں آئینی کھلواڑ پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کی گرفتاری شرمناک ہے شبلی فراز

چیمپئنز ون ڈے کپ 2024: دوسرا ایلیمینیٹر میچ تاخیر کا شکار، آؤٹ فیلڈ گیلی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں