شگر ثقافت کو زندہ رکھنا زندہ قوموں کی علامت ہے اور بلتی ثقافت دنیا کے تمام ثقافتوں سے منفرد ہیں راجہ محمد اعظم خان
شگر ثقافت کو زندہ رکھنا زندہ قوموں کی علامت ہے اور بلتی ثقافت دنیا کے تمام ثقافتوں سے منفرد ہیں راجہ محمد اعظم خان
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ثقافت کو زندہ رکھنا زندہ قوموں کی علامت ہے اور بلتی ثقافت دنیا کے تمام ثقافتوں سے منفرد ہیں اسے زندہ رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے. گرلز ہائیر سکینڈری سکول اور بوائز ماڈل ہائی سکول شگر میں بلتی ثقافت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاروق احمد خان ،پرنسپل نثار حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ بلتی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیب اور ثقافت ہے۔ اسکو زندہ رکھنے کے لیے بلتی دن منانا ایک خوش ائیند بات ہے اس دن کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ زندہ قومیں اپنے ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں۔ اس طرح کے پروگرام سے نسل نو کو اپنی ثقافت کے بارے میں اگاہی حاصل ہوتے ہیں مقررین نے کہا کہ بلتستان تہذیب و ثقافت کی سرزمین ہے یہاں کی تہذیب و ثقافت کا شمار دنیا کے قدیم ترین ثقافتوں میں ہوتا ہے۔ جوکہ اس وقت معدومیت کاشکار ہیں بلتی تہذیب اور ثقافت کو زندہ رکھنا اور منانا ہماری اولین ذمہ داریوں میں سے ایک اہم زمہ داری ہے مقررین نے کہا کہ یہاں کے ثقافتوں کا ذکر 200 قبل مسیح کے تاریخوں میں ملتا ہے پاکستان ۔بھارت نیپال چین برما سمیت 9 سے ذائد ممالک میں بلتی زبان بولی جاتی ہے بدقسمتی سے یہ زبان اور ثقافت دونوں ہمکتی کوتاہیوں کے باعث معدومیت کا شکار ہے اس زندہ رکھنے اور انے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے بلتی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے اس سلسلے میں سکولوں اور پبلک مقامات پر پروگرام انعقاد کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے اسے ہر سال بڑے دھوم دھام سے منانے کی ضرورت ہے
urdu news, Balti culture is unique among all cultures of the world