استور ڈپٹی کمشنر استور زید نے گوری کوٹ اسکولوںکا دورہ ،
استور ڈپٹی کمشنر استور زید نے گوری کوٹ اسکولوںکا دورہ ،
5 سی این استور
ڈپٹی کمشنر استور زید نے سکولوں میں تعلیمی صورتحال اور طلباء کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے حوالے سے گوری کوٹ میں قائم مختلف سکولوں کا دورہ کیا. دورے کے دوران انہوں نے طلباء سے تدریسی عمل کے حوالے دریافت کیا اور مختلف سیکشنز میں طلباء کو دستیاب سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے اس لیے آپ اپنا پورا وقت حصول تعلیم پر صرف کریں اور حصول تعلیم کو ہی اپنا مقصد بنائیں. ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا کہ فروغ تعلیم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ استور کا محکمہ تعلیم کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رہے گا اور ساتھ ہی نگرانی کا عمل بھی جاری رہے گا. انہوں نے کہا کہ اساتذہ پوری دلجمعی اور لگن سے طلبا کی تعلیم وتربیت پر توجہ دیکر اپنا فریضہ احسن انداز میں انجام دیں. ڈپٹی کمشنر استور نے ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ طلباء کو حصول تعلیم میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آۓ. بعد میں ڈپٹی کمشنر استور نے گوری کورٹ سے ملحقہ گیریکے پتی میں قائم پرائمری سکول کا بھی دورہ کیا اور طلبہ وطالبات سے مسائل دریافت کیے. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فروغ تعلیم کے لیے میں ذاتی حیثیت سے اور بحیثیت ڈپٹی کمشنر اپنی پوری توانائی صرف کرونگا تاکہ ہمارا معاشرہ ایک ترقی یافتہ معاشرہ بن سکے .
Urdu news, Astor Deputy Commissioner Astor Zaid visited Gorikot schools.
شعبہ اطلاعات
ضلعی انتظامیہ استور