گلگت ، سبسڈائزڈ گندم کی سمگلنگ روکنے میں کوتاہی برتنے پر اسسٹنٹ فوڈ گرینڈ آفیسر معطل

گلگت ، سبسڈائزڈ گندم کی سمگلنگ روکنے میں کوتاہی برتنے پر انکوائری، اسسٹنٹ فوڈ گرینڈ آفیسر جگلوٹ شاہ عالم کو ای اینڈ ڈی رولز کے تحت انکوائری مکمل ہونے تک معطل
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد نے سبسڈائزڈ گندم کی سمگلنگ روکنے میں کوتاہی برتنے پر انکوائری کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ فوڈ گرینڈ آفیسر جگلوٹ شاہ عالم کو ای اینڈ ڈی رولز کے تحت انکوائری مکمل ہونے تک معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سیکریٹری خوراک نے سبسڈی کے گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے محکمے کے تمام آفیسران کو سخت احکامات جاری کئے ہیں کہ سبسڈائزڈ گندم کی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سمگلنگ کی روک تھام، بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ ذمہ داروں پر واضح کیا گیا ہے کہ گندم اور آٹے کی وصولی اور ترسیل کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے سمیت فلور ملز اور چکیوں کی سخت نگرانی کو بھی یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی اور بے ضابطگی میں ملوث محکمے کے ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

گلگت بلتستان ، محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے ایس ایچ او کو تعریفی اسناد و نقد انعامات

Urdu news, Assistant Food Grand Officer suspended for failing to stop smuggling of subsidized wheat

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں