شگر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام خوبانی فیسٹیول پذیر
شگر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام خوبانی فیسٹیول پذیر عابد شگری 5 سی رپورٹ عابد شگری 5 این نیوز ویب
محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام شگر میں جاری دو قومی خوبانی فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئے۔فیسٹیول میں خوبانی کے مختلف اقسام اور ان کی پراڈکٹ ، مختلف پھلوں ، قیمتی پتھر کے نمائش کی گئی۔ جن میں شہریوں نے بڑی دلچسپی لی۔ قومی میلے کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں بلتستان بھر اور دیگر شہروں سے کے علاؤہ غیر ملکی سیاح آئے تھے۔ اس فیسٹول میں خوبانستان میں مقامی کھیلوں دہ فنگ، غوروم ، والی بال کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔جبکہ خوبانی کانفرنس میں زرعی ماہرین نے خوبانی کی افادیت اور اس کی طبی فوائد اور خوبانی کو جدید طریقوں سے محفوظ بنانے کے طریقوں ہر روشنی ڈالی۔فیسٹول کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن فرمان علی ، سابق سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس سکردو محمد اسحاق، ایس ایس پی شگر حاجی عبدالروف تھے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹال ہولڈر میں انعامات اور ایوارڈ تقسیم کئے۔
Urdu news, Apricot Festival Shigar