گلگت بلتستان سروس ٹریبونل میں چئیرمین اور دیگر ممبران کی تقرری سے سرکاری ملازمین کو درپیش قانونی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائیگا وزیر اعلی گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سروس ٹریبونل میں چئیرمین اور دیگر ممبران کی تقرری سے سرکاری ملازمین کو درپیش قانونی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائیگا وزیر اعلی گلگت بلتستان
گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سروس ٹریبونل میں چئیرمین اور دیگر ممبران کی تقرری سے سرکاری ملازمین کو درپیش قانونی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائیگا۔ سروس ٹریبونل غیر فعال ہونے کے سبب دیگر عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بڑھ گیا تھا اور سرکاری ملازمین بھی مایوسی کا شکار تھے۔ سروس ٹریبونل کے فعال ہونے سے سرکاری ملازمین کو محکمانہ زیادتیوں کے خلاف دادرسی کیلئے مناسب فورم کی سہولت میسر ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے نئے تقرر ہونیوالے ممبران منیر احمد ایڈوکیٹ اور اشرف ایڈوکیٹ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کئے۔ انہوں نے سروس ٹریبونل کے معزز ممبران کو تقرر نامے حوالہ کرتے ہوئے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ میرٹ کی بحالی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری ملازمین کے مقدمات کو جلد نمٹانے میں کردار ادا کرینگے تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں بہتری آئے اور نظام حکومت میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
Urdu news. appointment of Chairman and other members in the Service Tribunal will ensure prompt resolution