ڈپٹی کمشنر استور زید کے احکامات پر ضلع استور میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے
ڈپٹی کمشنر استور زید کے احکامات پر ضلع استور میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور زید کے احکامات پر ضلع استور میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے. اس ضمن میں ضلع استور کا پہلا گاؤں بونجی میں سرکاری اراضی اور سڑکوں سے ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا گیا. اس آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس کررہے ہیں جبکہ اس آپریشن کو عملی جامعہ پہنانے کا عمل نائب تحصیلدار نیابت بونجی محمد عیسیٰ انجام دے رہے ہیں.جبکہ ان کی معاونت نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر استور محبوب عالم کررہے ہیں. ڈپٹی کمشنر استور زید کا تجاوزات کے خلاف اقدامات کو عوام الناس بونجی نے بھرپور انداز میں سراہتے ہوۓ خراج تحسین پیش کیا ہے. اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذید اس قسم کی تجاوزات جہاں کہی بھی ہو فوری طور پر ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوامی راستوں اور سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہوسکے اور ٹرانسپورٹ سمیت عام عوام کو دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑۓ. ڈپٹی کمشنر استور نے انسداد تجاوزات آپریشن کو عملی جامعہ پہنانے والے اہلکاران کو شاباش دیتے ہوۓ مذید اقدامات کی ہدایت کی ہے. عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ استور کی عوام دوست اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے. اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا ہے کہ جہاں کہی بھی سرکاری اراضی پر تجاوز کی نشاندہی ہو وہاں انتظامیہ فوری ہٹا کر واگزار کراۓ گی تاکہ عوام الناس کو مشکلات پیش نہ آۓ اور سرکاری مفادات کو تحفظ بھی حاصل ہو.
Urdu news, Anti-encroachment operation is going on in Astore district