شگر، ایک نئے سب ڈویژن اور ایک نئی تحصیل بنانے کا ا علان ، چھومک لمسہ روڈ 14 اگست تک مکمل ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلی گلگت بلتستان

urdu news, announcement of creating a new sub-division and a new tehsil, Chumik Lamsa Road will be completed by August 14,

شگر، ایک نئے سب ڈویژن اور ایک نئی تحصیل بنانے کا ا علان ، چھومک لمسہ روڈ 14 اگست تک مکمل ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلی گلگت بلتستان
شگر( عابد شگری ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا شگر دورہ، شگر میں ایک نئے سب ڈویژن اور ایک نئی تحصیل بنانے کا ا علان ، چھومک لمسہ روڈ 14 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شگر کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ شگر پہنچنے پر صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس پی شگر شیر احمد اور دیگر آفیشل نے ان کا استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ کمپلیکسمیں پولیس کی چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی۔ ڈی سی آفس شگر میں صوبائی سیکریٹریز اور ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مفاد عامہ کے منصوبوں کی ٹائم لائن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ منصوبوں کی غیر ضروری ریویژن کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں۔ شگر زرعی شعبے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لائیو سٹاک اور زراعت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سیاحت اور معدنیات کے حوالے سے بھی شگر میں وسیع مواقع ہیں، ان اہم شعبوں پر توجہ دے کر علاقے کی ترقی اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنائی جائے گی۔ محکموں کے ضروری دفاتر کے قیام کیلئے پی سی ون تیار کرکے آئندہ سالانہ ترقیاتی پلان میں شامل کرنے کیلئے متعلقہ فورم میں جمع کرائیں۔ شگر میں تمام محکموں کے دفاتر کا قیام عمل میں لائیں گے اور مثالی ضلع بنائیں گے۔ دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کیلئے فیڈرل فلڈ کمیشن کو سفارش کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ محکوں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرکے میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائیں۔ K2 گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سیاحت کیلئے منفرد مقام رکھتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمپنگ سائٹ تک صفائی کو یقینی بنائیں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شگر امن کمیٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شگر انتہائی پرامن اور بھائی چارگی کے حوالے سے مثالی ضلع ہے۔ شگر زکوٰۃ کمیٹی کا الگ چیئرمین ہوگا تاکہ مستحقین کو سکردو جانے کی ضرورت نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے شگر کے علمائے کرام کا امن وامان برقرار رکھنے میں انتہامیہ کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔ بلتستان کے عوام اور سیاحوں کو نقل و حمل کے بہتر مواقع فراہم کریں گے۔ گلاب تحصیل آفس کی عمارت کا منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔ بلڈنگ کی تعمیر تک موجودہ بلڈنگ کا کرایہ حکومت ادا کرے گی۔ امن کے بغیر کسی بھی علاقے کی ترقی ممکن نہیں۔ شگر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ زمینوں کی آباد کاری کیلئے ایری گیشن چینلز کی فزیبلٹی تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ بنجر زمینوں کی آباد کاری سے مستقبل میں شگر زرعی شعبے میں خود کفیل ہوگا اور پورے گلگت بلتستان کو زرعی اجناس فراہم کرسکے گا۔ شگر لمسہ روڈ کا مسئلہ حل کریں گے اور جلد اس منصوبے کی تکمیل یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شگر کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی افراد کی تربیت کے سنٹر کے قیام کیلئے منصوبہ اے ڈی پی میں رکھا جائے، اس منصوبے کیلئے پانچ کنال زمین فراہم کیا جائے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے علمائے کرام اور عمائدین شگر سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو زرعی شعبے میں خود کفیل بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ زرعی شعبے کی بہتری کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شگر میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شگرکی تعمیر و ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ میں سب ڈویژن تحصیل کا اعلان کرتا ہوں تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکیں۔ دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔ میری پہلے دن سے خواہش تھی کہ شگر اور نگر سے منتخب نمائندے میری کابینہ میں شامل ہوں۔ ہمارے محدود وسائل کی وجہ سے تمام مسائل ایک وقت میں حل کرنا ممکن نہیں لیکن بنیادی مسائل حل کریں گے۔ شگر کے بنجر زمینوں کی آباد کاری کیلئے آبپاشی کے چینل کا سروے کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ شگر لمسہ روڈ کا کام 14 اگست تک مکمل کریں مزید تاخیر قابل قبول نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے شگر لمسہ روڈ کے سائٹ وزٹ کے موقع پر منصوبے میں سست روی کا نوٹس لیا۔

ٹی 20 ، پاکستان کا انگلینڈ کے ساتھ تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا.

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلتستان یونیورسٹی ٹیکنالوجی سنٹر کھرمنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

urdu news, announcement of creating a new sub-division and a new tehsil, Chumik Lamsa Road will be completed by August 14,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں