شگر ، ہنر اور آرٹ میں شگر کی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں، حشوپی باغ میں پر نقش و نگاری کی نمائش منعقد ہوئی
شگر ، ہنر اور آرٹ میں شگر کی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں، حشوپی باغ میں پر نقش و نگاری کی نمائش منعقد ہوئی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ، ہنر اور آرٹ میں شگر کی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں۔ اگر مناسب موقع ملے تو شگر کی بیٹیاں اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔نقش نگاری آرٹ اینڈ پینٹنگ کے زیر اہتمام حشوپی باغ میں پر نقش و نگاری کی نمائش منعقد ہوئی ۔جس میں پرانے فرنیچر اور گھریلو استعمال کی اشیاء پر نقش و نگاری کی گئی آرٹ نمائش میں رکھا گیا۔ نگین زہرا کی نگرانی میں شگر کی کچھ لڑکیوں شگر حشوپی باغ میں پرانے فرنیچر کو آرٹ میں تبدیل کرکے نمائش کیلئے رکھی۔ پرانے فرنیچر کو لوگ ضائع کرتے ہیں لیکن شگر کی کچھ لڑکیوں نے ان قائد فرنیچر اور گھریلو استعمال کی اشیاء کو کارآمد بنانے اور اس کو دلکش بنانے کیلئے آرٹ میں تبدیل کردیا۔تربیت حاصل کرنے والے لڑکیوں کو کہنا تھا کہ انہوں نے خراب اور ضائع شدہ فرنیچر اور گھریلو استعمال کی اشیا کو آرٹ میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور شگر کے مختلف علاقوں میں دیگر بچیوں کو بھی تربیت فراہم کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اے کے آر ایس پی کے تعاؤن سے الچوڑی میں 7 روزہ کیمپ رکھا جس میں درجنوں بچیوں نے تربیت حاصل کی۔ جن کی بنائی گئی فن پاروں کو نمائش میں رکھا یے۔ جسے لوگوں نے بیت پسند کیا۔
حکومت کا بینکوں سے 700 ارب روپے کا اضافی قرضہ لینے کا انکشاف، مجموعی حجم میں بے تحاشہ اضافہ
نامکمل ایوان! پرفیسر قیصر عباس
urdu news, an exhibition of painting held in Hashopi Bagh.