شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کا راجہ اعظم کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے خالد خورشید کی ہدایت پر ہنگامی اجلاس
شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کا راجہ اعظم کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے خالد خورشید کی ہدایت پر ہنگامی اجلاس
شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کا راجہ اعظم کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے خالد خورشید کی ہدایت پر ہنگامی اجلاس ۔ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شگر حسن شگری نے سابق سی ایم سے ہونے والے ٹیلفونک رابطے کے بارے میں تمام ٹائیگرز کو اعتماد میں لیا ۔جس پر تمام ٹائیگرز نے بانی چیئرمن عمران اور جی کے کپتان خالد خورشید پر ایک بار پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔تمام ٹائیگرز نے جی بی کے کپتان کا بھر وقت راجہ اعظم کے پارٹی چھورنے کے حوالے سے آگاہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔اور اس عزم اظہار کیا کہ شگر سے مورثی اور روایتی سیاست کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بھر جدوجہد کا جاری رکھیں گے ۔تمام ٹائیگرز نےراجہ اعظم کے پی ٹی آئی مینڈیٹ کی توہین پر غم غصے کا اظہار کرتے سابق سی ایم کی دورہ بلتستان کے موقع پر ملاقات اور شگر کے دورے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ۔سابق سی ایم کی متوقع دورہ شگر کے موقع پر کثیر تعداد میں عمائدین ، سرکردگان ، سماجی شخصیات سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کے ساتھ تجدید وفا اظہار کرینگے ۔ شگر آمد پر شاندار اسقبال کے لئے ٩ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیا گیا ۔
حسن شگری نے تمام ٹائیگرز کا شارٹ نوٹس پر بڑی تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔
urdu news, an emergency meeting on the direction of Khalid Khurshid