گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوتھنگ میں ایجوکیشنل کانفرنس و یوم مادر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوتھنگ میں ایجوکیشنل کانفرنس و یوم مادر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوتھنگ میں ایجوکیشنل کانفرنس و یوم مادر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سرکاری عہداداران ، علماء ، والدین سمیت بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا مقصد تعلیم کی اہمیت اور سکولوں سے ہابر موجود بچوں کو تعلیم کی ترغیب دے کر سکول لانا تھا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ ایسے بچے جو تعلیم کے زیور سے محروم ہیں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر کے انہیں سکولوں میں لانے کی ضرورت ہے ۔ شگر میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ علماء کرام نے بھی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں سکول نہ جانے والے طلبہ کو ہار پہنا کر سکول ہیں داخلہ کروا دیا گیا۔
Urdu news, An educational conference and Mother’s Day event was held at Government Boys High School, Kothang.