گلگت اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے آئی جی گلگت بلتستان
گلگت اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے آئی جی گلگت بلتستان
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے سنٹرل پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کیدوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی پولیس نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے جو خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے اس میں مزید تیزی لائی جائے کیونکہ ان مجرمان کی گرفتاری بھی پولیس ہی کی ذمہ داری ہے۔ رینجز کے ڈی آئی جیز اضلاع کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیں اور ہفتہ وار ان سے پراگریس رپورٹ لیں۔ اس مہم کے دوران تمام اضلاع آپس میں لیزان رکھیں۔ انٹیلیجنس اداروں سے بھی اس سلسلے میں مدد لی جائے۔ پولیس لیزان کمیٹیوں کو بھی ایکٹیو کیا جائے۔ ملک کے دیگر صوبوں کی پولیس کے ساتھ بھی اشتہاریوں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے۔ افضل محمود بٹ نے مزید کہا کہ نادرا کے ذمہ داروں سے ملکر جن اشتہاری مجرمان کے شناختی کارڈ ابھی تک بلاک نہیں ہوئے ہیں انہیں جلد از جلد بلاک کرائیں ۔اشتہاری مجرمان کے خلاف 88 کی کاروائی یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پی افضل محمود بٹ نے آخر میں کہا کہ کورٹ Absconders کی گرفتاری کیلئے بھی جامع پلان ترتیب دیا جائے۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نوید احمد نثار خواجہ، ڈی آئی جی کرائمز برانچ حنیف اللہ خان، ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزا حسن، اے آئی جی سی ٹی ڈی/ڈیویلپمنٹ طفیل احمد میر، اے آئی جی آپریشنز محمد ایاز، ایس ایس پی آفتاب عالم اور ایڈیشنل ایس پی گلگت ڈسٹرکٹ سید سجاد حسین نے شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی اور ڈی آئی جی دیامر/استور ریجن فروخ رشید، ایس ایس پی غذر شیر خان و دیگر اضلاع کے ایس ایس پیز نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔
urdu news, All resources should be used to arrest the criminals of Gilgit-Baltistan