نواز شریف کا شہباز شریف سے ملاقات، پی ٹی آئی کے مذاکرات میں قومی مفاد پر توجہ دینے پر اتفاق
نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات، پی ٹی آئی کے مذاکرات میں قومی مفاد پر توجہ دینے پر اتفاق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات، پی ٹی آئی کے مذاکرات میں قومی مفاد پر توجہ دینے پر اتفاق، وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئے. ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف سے مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف نے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ وہ مذاکرات کے دوران قومی مفادات کو ترجیح دیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو جاری مذاکرات میں پیشرفت پر بریفنگ دی اور ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حالات بہتر ہوئے ہیں اور مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات اور کھلی بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
urdu news, agrees to focus on national interest
“ہیڈماسٹر مہدی علی محمودی: ہائی سکول تسر کا روشن چراغ، نسیم بلتستانی