اسلام اباد ، اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان (OEC) اور گلگت بلتستان اوورسیز ٹریڈ ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر (GBOTC) کے مابین معاہدہ طے پا گیا
اسلام اباد ، اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان (OEC) اور گلگت بلتستان اوورسیز ٹریڈ ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر (GBOTC) کے مابین معاہدہ طے پا گیا گلگت بلتستان کے نوجوان بیرون ممالک باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے، سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
اسلام آبادسابق وزیراعلی گلگت بلتستان اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے علاقے سے بیروزگاری خاتمے کےلیے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا۔ سابق وزیراعلی کی کاوشوں سے جی بی کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مہارت فراہم کرکے بیرون ممالک باعزت روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان (OEC) اور گلگت بلتستان اوورسیز ٹریڈ ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر (GBOTC) کے مابین معاہدہ طے پا گیا.اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے ایم ڈی نصیر خان کاشانی ، جبکہ گلگت بلتستان ٹیکنکل ٹریڈ ٹیسٹ سینٹر کی جانب سے سی ای او ولی جان نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔معاہدے کی تقریب میں سابق وزیر اعلی جی بی حافظ حفیظ الرحمن ۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر أپریشن محمد اکمل خان ،ڈائریکٹر ایڈمن زبیر ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن أئی ٹی فرقان علی قریشی اور گلگت بلتستان ٹریڈڈ ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ سنٹر کے جنرل منیجر ایس یو بیگ بھی موجود تھے ۔معاہدے کے تحت گلگت بلتستان اوورسیز ٹریڈ ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ سنٹر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں جدید تربیت اور جاپان ،جرمنی اور کوریا سمیت مختلف زبانیں سکھائے گا جبکہ گلگت بلتستان اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اسلام آباد مہارت حاصل کرنے والے نوجوانوں اور طلباء کو مختلف ممالک میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں اپنا وسیع کردار ادا کرے گا ۔ معاہدے میں ڈیٹا شیئرنگ اور کیپسٹی بلڈنگ کے اقدامات شامل ہیں، جس میں آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرنا، طلباء کو آن لائن بیرون ملک ملازمت کے مواقع تک رسائی فراہم کرنا،نوجوانوں کو کامیابی حاصل کرنے والے عوامل کی تربیت دینا ،بیرون ممالک کمپنیز کی ضرورت کے مطابق ملازمت کے قابل بنانے کے علاوہ طلباء کو اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے آن لائن جاب پورٹل کے ذریعے بیرون ملک ملازمت تلاش کرنے کی اجازت دینا, طلباء کو آن لائن ملازمت تلاش کے لئے کورین، جاپانی، اور جرمن سمیت دیگر غیر ملکی زبانوں کی تعلیم دیناایم او یو کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی قریب میں بھی گلگت بلتستان اوور سیز ٹریڈ اینڈ ٹیسٹنگ سنٹر نے گلگت بلتستان کے ہزاروں نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بیرون ممالک روزگار فراہم کیا تھا۔اس سلسلے میں گلگت بلتستان کارپوریشن کے ایم ڈی ولی جان اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کو چار چاند لگانے کےلیے سابق وزیراعلی اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ مذکورہ بالا دونوں شخصیات نے پہلی بار پرائیوٹ سیکٹر میں وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کرکے علاقے سے غربت خاتمے کےلیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
urdu news, Agreement signed between Overseas Employment Corporation Pakistan (OEC) and Gilgit-Baltistan Overseas Trade