گلگت بلتستان کے تقریباً ستر فیصد عوام کے پاس سبسڈی کا آٹا اور سستی بجلی ہے جس کی وجہ سے زندگی رواں دواں ہے

گلگت بلتستان کے تقریباً ستر فیصد عوام کے پاس سبسڈی کا آٹا اور سستی بجلی ہے جس کی وجہ سے زندگی رواں دواں ہے
جناب گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ صاحب ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب ، صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، اپوزیشن اور حکومتی ممبران اسمبلی
گلگت بلتستان متنازعہ اور تمام بنیادی حقوق و بنیادی سہولیات سے محروم خطہ ہے
یہاں کے باسی تمام اشیاء خوردونوش اور تمام چیزیں پنڈی سے تیس فیصد مہنگا خرید رہے ہیں
ریاست پہلے چینی ، نمک ، مٹی کا تیل ، گرم کپڑے ، پی آئی اے ٹکٹوں پر سبسڈی دے رہے تھے
پھر تمام سبسڈی کا خاتمہ کرکے صرف ایک سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام جی رہے ہیں
ایک سال قبل گندم کی قیمتوں میں آٹھ روپے کلو اضافہ کیا گیا تھا جس کو عوام نے بادل ناخواستہ قبول کیا ہے
پھر ابھی ایک سال بھی نہیں گزرا تھا کہ گندم کی قیمتوں میں چھتیس روپے کلو اضافہ اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا
پھر عوامی رد عمل دیکھ کر حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ واپس لے کر گندم کی قیمتوں میں سولہ روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پورے گلگت بلتستان کے عوام احتجاج کر رہے ہیں اور احتجاج میں روز بروز شدت آ رہی ہے
یہاں کوئی انا کا جنگ یا کسی کی جیت اور ہار کا معاملہ نہیں ہے یہاں محض پیٹ کا معاملہ ہے
گلگت بلتستان کے تقریباً ستر فیصد عوام کے پاس سبسڈی کا آٹا اور سستی بجلی ہے جس کی وجہ سے زندگی رواں دواں ہے
اگر گندم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو غریبوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
لھٰذا آپ تمام سے گزارش ہے کہ اسلام آباد سرکار سے گندم کے لئے مذید پیسے طلب کریں
اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو جون تک پاسکو سے ادھار پر گندم خریدنے کے لیے معاہدہ کریں
کل کو اسلام آباد میں کوئی مضبوط جمہوری حکومت آئے تو ان سے مل کر گندم کا معاملہ حل کریں گے
مان لیا جائے کہ سولہ روپے کلو اضافہ برقرار رکھے تو اس اضافی رقم سے ذیادہ سے ذیادہ اسی کروڑ روپے سے ایک ارب روپے جمع ہوں گے
کیا اسلام آباد سے گلگت بلتستان حکومت ایک ارب روپے کا اضافی رقم نہیں لے سکتا
کیا گلگت بلتستان حکومت پاسکو سے ایک ارب روپے کا ادھار گندم نہیں لے سکتا ہے
لہذا گزارش ہے کہ ہٹ دھرمی اور غیر ضروری تاخیر کی بجائے گندم اور صحت کارڈ کا مسئلہ حل کریں
اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے
شکریہ
نجف علی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں