شگر ، یادگار شہدا شگر پر کندہ شگر کے لفظ اے نامعلوم شخص نکال کر لے گئے نامعلوم ملزمان کے نام مقدمہ کے لئے درخواست دائر
شگر ، یادگار شہدا پر کندہ شگر کے لفظ اے نامعلوم شخص نکال کر لیا، نامعلوم ملزمان کے نام مقدمہ کے لئے درخواست دائر
شگر (کرائم رپورٹر) یادگار شہدا شگر پر کندہ شگر کے لفظ اے نامعلوم شخص نکال کر لے گئے ۔یاد گار شہدا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور فیگر چوری کرنے والے نامعلوم ملزمان اور سوشل میڈیا پر پاک فوج اور یادگار شہدا کی توہین کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر ۔پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق شگر کے انٹری پوائنٹ لمسہ پر پاک فوج کی تعاون سے یادگار شہدا تعمیر کیا ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح 23 مارچ کو کیا جاچکا ہے تاہم گزشتہ روز نامعلوم افراد یادگار پر کندہ شگر کا لفظ اے اتار کر لے گئے تھے جس پر شہید ذاکر میموریل ارگنائزیشن کی جانب سے سٹی تھانہ شگر میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوے انہیں قانون کے گرفت میں لینے کے لیے درخواست دیدی ہے ۔درخواست گزار کے مطابق گزشتہ سہ پہر چار سے پانچ بجے کے دوران نامعلوم چور یاد گار شہدا پر کندہ شگر کے لفظ اے کو توڑ کرلے گیا ہے اور سوشل میڈیا پر پاک فوج کی توہین کی جارہی ہے لہذا فیگر چرانے والوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر پاک فوج کی توہین کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جاے ۔ پولیس نے درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردیا ہے
نامکمل ایوان! پرفیسر قیصر عباس
urdu news, a case file in the name of the unknown accused.