شگر ژھے تھنگ آباد کاری میں ضلعی انتظامیہ کی مسلسل رکاوٹ خلاف خلاف ضلع شگر میں پر امن احتجاج
شگر ژھے تھنگ آباد کاری میں ضلعی انتظامیہ کی مسلسل رکاوٹ خلاف خلاف ضلع شگر میں پر امن احتجاج
شگر( 5 سی این نیوز) شگر ژھے تھنگ سرد صحرا پر سیاحتی سرگرمیاں آبادکاری میں رکاوٹ فوری بند کر کے شگر کے عوام کو آبادکاری کا موقع فراہم کیا جائے ژھے تھنگ سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت اور آبادکاری میں رکاوٹ کے خلاف شگر کے علما ،عمائدین ،وکلا اور عوام سڑکوں پر نکل آئے نماز جمعہ کے بعد امامیہ جامع مسجد سے اسوہ پبلک سکول چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ژھے تھنگ ہمارا ،ژھے تھنگ ہمارا کے فلک شگاف نعرے سے پورا شگر گونج اٹھا ریلی میں شگر کے علما ،عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی ریلی اسوہ سکول چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی جلسے سے شیخ شیر نجفی ،شیخ اشرف حسین ،وزیر حامد حسین ،مہدی ایڈووکیٹ ،امام جمعہ شگر سید طحہ ،سید محسن شاہ ،شیخ فدا حسین عبادی ،اخوند ظہیر ،حاجی مہدی ،ایڈوکیٹ حسن و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا ضلع شگر سمیت بلتستان میں ایک انچ خالصہ سرکار نہیں تمام زمینیں عوام کی ملکیت ہیں کچھ مافیا حکومت کی سہولتکاری کر کے عوام سے زمین چھینا چاہتے ہیں مگر شگر کے عوام دھرتی ماں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ہم ایک انچ زمین کسی کو ہتھیانے نہیں دینگے ژھے تھنگ شگر عوام کی ملکیتی چراگاہ ہے اس کو آباد کر کے کاشت کرنا ہے آبادکاری میں اگر رکاوٹ کھڑی کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا اور زور بازو سے اس میدان کو آباد کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا ہم پر اپنی زمین تنگ کیا جارہا ہے ژھے تھنگ میں شگر کے عوام کو آبادکاری میں رکاوٹ ڈال کر سیاحتی سرگرمیاں جاری رکھا ہوا ہے جس سے ہمیں شدید تشویش ہے کیونکہ سیاحتی سرگرمیوں کی وجہ سے ہم اس میدان کو آباد نہیں کرسکتے ہم نے ہر ممکن کوشش کر کے پانی نکالنا ہے بورنگ کرنا ہے کچھ جہگوں پر پانی نکالا ہے اور دوسرے جہگوں پر بھی پانی نکال کر زمین کو آباد کرنا ہے لہذا شگر انتظامیہ ژھے تھنگ میں کسی قسم کی سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگایا جائے ورنہ عوام کا سمندر ژھے تھنگ کی طرف رخ کر کے سرگرمیاں بند کرنے پر مجبور ہونگے مقررین نے مزید کہا سرفہ رنگا سے لیکر اسکولی ،ارندو تک ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کرنا ہے جس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو شدید ردعمل دینگے کیونکہ خالصہ سرکار کے نام پر کچھ مافیا سادہ لوح عوام کی ملکیتی زمین ہتھیانا چاہتے ہے ایسا ہرگز نہیں ہونے دینگے عوام بیدار اور ہوشیار ہے زمینوں کی حفاظت خود کرینگے ژھے تھنگ میں شگر عوام نے اسے قبل حکومت کو ضروت کے مطابق زمین فراہم کردی ہے جس کا ثبوت بلتستان یونیورسٹی ہے جسکے لئے 2500کنال اراضی مفت میں دے دی ہے اب حکومت کچھ مافیاز کے ساتھ ملکر عوام سے پورا ژھے تھنگ چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے جو انکا بھول ہے اسے بہتر ہے انتظامیہ عوام کو دھمکانے کی بجائے خاموش رہے تاکہ عوام زمینوں کو آباد کرسکیں
Peaceful protest in Shagar district against the continuous obstruction of the district administration in Shagar Jhe Thang resettlement