صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا سے یو لرننگ کے سی ای او وسیم احمد اور ڈائریکٹر مدثرنت نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کے بارے میں گفتگو

CEO of U-Learning and Director Madrasant had an important meeting with Provincial Education Minister Ghulam Shahzad Agha. The purpose of the meeting was to discuss the use of modern technology in education

صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا سے یو لرننگ کے سی ای او وسیم احمد اور ڈائریکٹر مدثرنت نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کے بارے میں گفتگو
اسلام آباد (5 سی این نیوز ) صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا سے یو لرننگ کے سی ای او وسیم احمد اور ڈائریکٹر مدثرنت نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او وسیم احمد نے گلگت بلتستان میں تعلیمی جدید اصلاحات پر سی ایم گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر تعلیم نے طلباءکو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم دلانے کے لیے یو لرننگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے یو لرننگ کے اس اقدام کی تعریف کی اور اسے تعلیم کے میدان میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے گلگت بلتستان کی تعلیمی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ جن طلباء و طالبات کو معاشی مسائل کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ کی کلاسس نہیں لے سکتا ان سٹوڈنٹس کے لئے گلگت بلتستان حکومت اور یو لرننگ کی اشتراک سے فری ایم ڈی کیٹ کی کلاسس جلد آغاز کیا جائےگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں 20 جون سے گلگت اور سکردو کے طلباء کے لیے ایم ڈی کیٹ کا سیشن شروع کیا جائے گا۔تاکہ وہاں کے زہین طلباء کی تعلیمی پسماندگی دور ہو سکیں۔ وزیر تعلیم نے کہا ہمارا خواب گلگت بلتستان میں معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم عام کرنا ہے۔ جس کے لئے صوبائی حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ یو لرننگ کے پلیٹ فارم سے ملک کے بہترین اساتذہ طلباء کو پڑھائیں گے، جس سے طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل ہوگی۔ وزیر تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال بچوں کے تعلیمی مستقبل کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

وادی بیسل مسائل کے دلدل میں، نثار بھٹو شگری

سکردو. موسمیاتی تبدیلی سے ہر فرد متاثر ہوتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، ماحولیات کا تحفظ ہر فرد کی زمہ داری ہے۔سید ہارون رضا گیلانی

شگر، پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوامی جماعت ہے اور عوام کی مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخآری ، سابق گورنر گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ

CEO of U-Learning and Director Madrasant had an important meeting with Provincial Education Minister Ghulam Shahzad Agha. The purpose of the meeting was to discuss the use of modern technology in education

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں