پاراچنار: کرم میں امدادی سامان کا دوسرا قافلہ روانہ، تجارتی سرگرمیاں بحال

پاراچنار: کرم میں امدادی سامان کا دوسرا قافلہ روانہ، تجارتی سرگرمیاں بحال
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کرم میں امدادی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، 25 گاڑیوں پر مشتمل دوسرا قافلہ بھی پاراچنار پہنچ گیا۔
حکام کے مطابق امدادی قافلے میں آٹا، چاول، دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ بگن متاثرین کے لیے اضافی طبی سامان اور خیمے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں، مقامی مارکیٹ میں اشیاء کی دستیابی میں بہتری آئی ہے۔
تاجر رہنماؤں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بڑے تجارتی ٹرک آج رات روانہ ہوں گے، جس سے علاقے میں روزمرہ ضروریات کی قلت ختم ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور قبائلی عمائدین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد قافلوں کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔URDU NEWS
ا سکردو پولیس نے خیبر پختونخواہ سے تعلق چوروں کا گروہ پکڑ لیا ہے جو سکردو سٹی میں نصب سولر سٹریٹ لائٹ میں نصب بیٹریاں چوری کررہے تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں