اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

URDU NEWS

اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دے دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی پروموشن کمیٹی کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے، جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن بھی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کے دائرہ کار میں سپریم کورٹ کے عملے کی ترقیوں کے معاملات کو شفاف انداز میں نمٹانا شامل ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی تمام ترقیوں کے عمل میں میرٹ اور اہلیت کو اولین ترجیح دے۔
عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ پروموشن کمیٹی کی تشکیل نو سے عدالتی عملے کے ترقیاتی معاملات میں مزید بہتری اور تیزی آئے گی۔
URDU NEWS
ریسکیو سکردو سالانہ ایمرجنسی رپورٹ 2024 جاری ، کل 1909 ہنگامی صورتحال رپورٹ ، 160 کیسز زچگی کے تھے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں