اسلام آباد: بجلی کے بلوں میں ریلیف کی امید ختم، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں کمی کی مخالفت کر دی
اسلام آباد: بجلی کے بلوں میں ریلیف کی امید ختم، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں کمی کی مخالفت کر دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کو دھچکا لگ گیا ہے، آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کے حوالے سے درخواست دی گئی تھی، جس پر عالمی مالیاتی ادارے نے واضح موقف اپناتے ہوئے کہا کہ قرض پروگرام کے تحت کسی قسم کی ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق سیلز ٹیکس میں کمی سے حکومت کے طے شدہ ٹیکس اہداف متاثر ہوں گے، جس سے مالیاتی استحکام پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو بار لاگو ہوتا ہے۔ ایک بار بل کی کل رقم پر، جبکہ دوسری بار فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) پر بھی یہی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط حکومت کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔
URDU NEWS
ملکی حالات اور نمائندوں کا کردار, بشارت حسین شگری قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت