کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ – کسٹمز فیس لیس سسٹم اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں شرکت

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ – کسٹمز فیس لیس سسٹم اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔
وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار بھرت شامل ہیں۔
اہم مصروفیات:
-کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT)– وزیراعظم شہباز شریف کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل کا دورہ کریں گے اور ایف بی آر کے خودکار کسٹمز کلیئرنس نظام *فیس لیس سسٹم* کا افتتاح کریں گے۔ یہ جدید نظام کلیئرنس کے عمل کو شفاف بنانے اور وقت کی بچت کے لیے متعارف کیا جا رہا ہے۔
-پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)– وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 2024 میں دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی دکھانے والے اسٹاک ایکسچینج کے اعزاز میں خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
-آغا خان یونیورسٹی– وزیراعظم شہباز شریف آغا خان یونیورسٹی میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جہاں صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے اس دورے کو معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کراچی کے بنیادی ڈھانچے اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا جائے گا۔
URDU NEWS
اسکردو سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کے بس کو شتیال ہربن ڈپو کے مقام پر حادثے کا شکار, متعدد افراد زخمی، زخمیوں‌ کی فہرست جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں