**سکھر: یونان کشتی حادثہ، عدالت نے حکومتی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی**
**سکھر: یونان کشتی حادثہ، عدالت نے حکومتی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی**
رپورٹ، 5 سی این نیوز
یونان کشتی حادثے کے معاملے پر سیشن عدالت سکھر نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ حادثے کی تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنا حکومتی اداروں کا کام ہے، عدالت براہ راست وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات نہیں دے سکتی۔
**عدالتی فیصلہ**
سیشن جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یونان کشتی حادثے پر حکومت پہلے ہی ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے چکی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید قانونی راستے اختیار کیے جا سکتے ہیں، تاہم براہ راست مقدمہ درج کرنا مناسب نہیں۔
**درخواست گزار کا مؤقف**
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے پر مجبور ہوئے، جس کے نتیجے میں یونان میں کشتی حادثے کے دوران 75 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ درخواست گزار نے حکومتی شخصیات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔
**حکومتی موقف**
وزارت داخلہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں پاکستانی تارکین وطن جاں بحق ہوئے تھے
URDU NEWS
غالب کی شاعری پر ایک نظر، حامد حسین شگری