**اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی مذاکراتی عمل میں مشکلات کا شکار**

**اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی مذاکراتی عمل میں مشکلات کا شکار**
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے باعث حکومتی اور اپوزیشن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان اور مذاکراتی کمیٹی کے درمیان ملاقات کل متوقع ہے۔

**سپیکر آفس کا موقف**
سپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی مذاکراتی کمیٹی کا باضابطہ اجلاس بلایا جائے گا۔ تاہم ابھی تک اس ملاقات کے حوالے سے کوئی حتمی وقت طے نہیں کیا گیا۔

**مذاکرات میں ڈیڈلاک**
مذاکراتی کمیٹی کے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے باعث حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی عمل تاحال آگے نہیں بڑھ سکا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کو اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرنے ہوں گے۔

**پی ٹی آئی کا ردعمل**
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی بھی قسم کی پیش رفت سے قبل بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کو ضروری سمجھتی ہے۔

سیاسی حلقے مذاکراتی عمل کی بحالی کے منتظر ہیں تاکہ ملک میں جاری سیاسی بے یقینی کو ختم کیا جا سکے۔

URDU NEWS
وزارت آئی ٹی کا بڑا فیصلہ: این آئی ٹی بی ختم، 25 ملین سالانہ بچت متوقع، 7 عہدے ختم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں